9 نومبر 2026 - 13:11
1 | مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ایران کے نئے تسدیدی نظریئے کے معمار

مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سے سینئر کمانڈروں کی  ملاقات، اسلامی جمہوریہ ایران کی تسدید (بازداری - ڈیٹرنس) میں ایک نئے نقطہ نظر کی طرف اشارہ کرتی ہے؛ ایسا نقطہ نظر جو خطروں اور دھمکیوں کے جغرافیائی سرحدوں سے آگے تک جواب کی حد کو بڑھا کر، ٹارگٹ بینک کو اپ ڈیٹ کرکے، اور فوجی تیاری اور عوام کی موجودگی پر بھروسہ کر کے، ملک پر کسی بھی قسم کی دوبارہ جارحیت کی قیمت اور لاگت کو دشمن کے لئے بڑھا دیتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) سے سینئر کمانڈروں کی ملاقات، ـ جس میں دشمنوں کا طاقتور طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے ذہین جنگی تیاری اور زیادہ سے زیادہ تسدید (بازداری - Deterrence) کی ضرورت پر زور دیا گیا، ـ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کے لئے ایک واضح پیغام کی حامل تھی: ہر سطح اور ہر قسم کی دھمکی/خطرے کا فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود کی پابندی سے ماوراء، جواب دیا جائے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر مسلح افواج کی تیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایسے نقطہ نظر پر زور دیا جس کے مطابق دشمن کی دھمکیوں اور اس کی طرف سے پیدا ہونے والے خطروں کا جواب کسی مخصوص جغرافیائی علاقے تک محدود نہیں ہوگا۔ یہ اسٹراٹیجک اور اہم فرمان ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی رجیم جارحیت کے دہرانے کا امکان، جواب کی حد کو دوبارہ متعین کرنے اور تسدید کو مضبوط کرنے کی ضرورت کو پہلے سے زیادہ نمایاں کر چکا ہے۔

اسی حوالے سے، پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے رکن، اسماعیل کوثری نے فارس سے بات کرتے ہوئے، رہبرانقلاب اسلامی کے دشمن کی طرف سے غلطی کے اعادے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بڑھانے کے بارے میں تاکیدات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "یہ ہمارے امامِ شہید کا ہی فرمان ہے کہ اگر اس بار بھی غلطی کی تو جنگ ایران کی سرحدوں سے آگے جاری رہے گی۔"

کوثری نے کہا: رہبرِ شہیدِ انقلاب نے پہلے ہی اس موضوع پر زور دیا تھا؛ اور یہ فرمان مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی طرف سے کمانڈروں کو بھیجا گیا تاکہ یہ دشمن کے لئے یاد دہانی بھی ہو اور انتباہ بھی، کہ غلطی دہرانے کی صورت میں اس سے بہت زیادہ شدت کے ساتھ، اور پہلے سے وسیع تر جغرافیائی دائرے میں، جواب دیا جائے گا۔

علاقائی جنگ سے، ماورائے علاقائی جواب تک

سیاسی امور کے ماہر "سِپِہر خَلَجِی" نے بھی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے بیانات میں دو اہم نکات ـ یعنی دھمکیوں کا جغرافیائی حدود کی پابندی کے بغیر جواب، اور ٹارگٹ بینک کی تازہ کاری (اپڈیٹنگ) ـ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ نقطہ نظر ایران کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ تصادم میں ایک نیا باب کھول سکتا ہے۔

انھوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے اس بیان کا حوالہ دیا کہ " 40 روزہ جنگ کے دوران ، ایرانی اہداف پر حملوں کے لئے ـ یورپی اڈوں سے 5 ہزار پروازیں انجام پائیں، اور کہا کہ یہ ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی رجیم کی جنگ میں ماورائے علاقائی ممالک کی  شرکت کا اعلان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: محمد رضا دہقان

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha